اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق کا کہنا ہے کہ خالد مشعل کی سربراہی میں حماس کا تیونس پہچنے والا وفد
حال ہی میں کامیاب ہونے والی تیونس کی نہضہ پارٹی کی نویں کانفرنس میں شریک ہو گا اور عالم عرب کے لیے جمہوریت و آزادی کی مشعل راہ بننے پر تیونس کی عوام کو مبارکباد پیش کریگا۔
فلسطینی رہنما عزت رشق نے خبر رساں ایجنسی’’قدس پریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کو اپنی پارٹی کانفرنس میں دعوت دینے پر نہضہ پارٹی کو خراج تحسین پیش کیا اور بتایا کہ بدھ کے روز جیسے ہی ہمارا وفد ائیرپورٹ پر پہنچا نہضہ پارٹی کے سربراہ راشد غنوشی نے ہمارا پرتپاک استقبال کیا۔ ہماری سعادت ہے کہ ہم انقلاب کے بعد تیونس پہنچے ہیں۔ اس سے قبل راشد غنوشی سے ہماری ملاقات ابتر حالات میں ہی ہوئی ہے۔ عزت رشق نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جلد ہی ہم القدس میں تیونس کے وفد سے ملاقات کریں گے۔
عزت رشق کا کہنا تھا کہ حماس کے وفد کا انقلاب کی مبارک باد پیش کرنے کے لیے کی تیونس آمد ایک اچھا قدم ہے بالخصوص تیونس کے اعلی اختیاراتی عہدیداروں سے ملاقات بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ اگرچہ بظاہر ہم اس کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے ہیں تاہم اس وقت ہم پورے تیونس کے مہمان ہیں اور یہاں پر مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں سے ملاقاتیں انتہائی کار آمد ثابت ہونگی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین