• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

تحریک انتفاضہ مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی: ابو مرزوق

ہفتہ 31-10-2015
in حماس
0
Abu Marzouk Leader
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں امن وامان کے قیام کے لیے اردن اور امریکا کے درمیان جو معاہدہ طے پایا ہے حماس کا اس سے کوئی سروکار نہیں اور نہ ہی حماس کسی عرب ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کررہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک انتفاضہ اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق ابو مرزوق نے کہا کہ جو ملک اور قوتیں فلسطینی تحریک انتفاضہ کو ختم کرنے کی سازشیں کررہی ہیں وہ آج تک کامیاب کیوں نہیں ہوسکی ہیں۔ اگر ان میں اتنی جرات تھی تو وہ تحریک انتفاضہ کو بند کرکے دکھا دیتے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا سمیت کئی دوسرےملکوں نے بھی فلسطینی تحریک انتفاضہ کی شمع بجھانے کی کوشش کی مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں اور نہ وہ کبھی کامیاب ہوسکتے ہیں۔ تحریک انتفاضہ جاری ہے اور اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی۔

ڈاکٹر مرزوق نے کہا کہ فلسطینی قوم کو فتح کی طرف بلاؤ، پوری قوم کو بلاؤ کہ تحریک انتفاضہ اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب ہو رہی ہے۔ پوری فلسطینی اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے حصے کا کردار ادا کرے۔

فلسطینی اتھارٹی کے طرز عمل اور اسرائیل سے مذاکرات کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ فلسطین کے تنازع کے سیاسی حل کا وقت گذرچکا ہے۔ ایک غاصب اور قابض دشمن کے ساتھ مذاکرات نہیں کیے جاسکتے۔ اسے اپنے وطن سے زبردست تحریک چلاکر نکالنا ہوگا۔ ہم اپنے حقوق خود حاصل کریں گے۔ مذاکرات کے ڈھونگ سے فلسطینیوں کے سلب کیے گئے حقوق انہیں مہیا نہیں کیے جا سکتے۔ مذاکرات کے ڈرامے کا وقت اب ختم ہوچکا ہے۔ مذکراتی ڈرامہ نہ تو کامیاب ہوا ہے اور نہ ہی کامیاب ہوسکتا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineتحریک انتفاضہ مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی: ابو مرزوق
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.