(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر بینی گنیٹز اگر وزیراعظم بننے ہیں تو تحریک حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ مکمل ہونے کے امکانات بہت روشن ہوجائیں گے۔
اسرائیل کے ایک عبرانی اخبار "معاریف” نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے ، "اسرائیلی اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت بلیووائٹ کے سربراہ اورسابق اسرائیلی آرمی چیف بینی گینٹز 2014 میں حماس کے ہاتھوں غزہ میں پکڑے گئے فوجیوں کی رہائی کےلئے بہت فکر مند ہیں اور ان کی رہائی کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں ۔
واضح رہے کہ جس دوران غزہ میں اسرائیلی فوجی حماس کے ہاتھوں جنگی قیدی بنے اس وقت بینی گینٹز اسرائیلی آرمی کے سربراہ تھے یہ بھی ایک وجہ ہے جس کیلئے وہ غیر معمولی اقدمات کررہے ہیں اور قیدی فوجیوں کے اہلخانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔
اخبار نے لکھا ہے کہ اگر بینی گینٹز اسرائیل کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوجاتے ہیں تو غزہ میں قیدی اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کی امید روشن ہوجائے گی ۔