اسرائیلی جیلوں میں قید اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر جھادیغمور نے عالم اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی سازشوں کے مقابلے کے لئے کوششیں تیز کر دے-
انہوں نے اسرائیلی جیل سے ایک خط میں کہا ہے کہ بیت المقدس کو
یہودیانے کی سازش اس قدر گھمبیر ہو گئی ہے کہ اس سازش کے مقابلے کیلئے عالم اسلام و عرب کو فلسطینیوں کا ساتھ دے کر اسے روکنے کی کوششیں کرنا ہوں گی- واضح رہے کہ جھاد یغمور کا تعلق بیت المقدس سے ہے- انہیں 1994میں اسرائیل نے ایک فوجی کے اغوا کے الزام میں گرفتار کیا تھا-جھاد یغمور حماس کی اعلی قیادتی کمیٹی برائے اسیران کے رکن ہیں-