• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 30 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

بیت المقدس میں بس میں دھماکہ اسرائیلی دہشت گردی کا فطری رد عمل ہے:حماس

بدھ 20-04-2016
in حماس
0
0Pala1077
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے بیت المقدس میں سوموار کی شام اسرائیل کی ایک بس میں ہونے والے دھماکے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھماکہ اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا فطری رد عمل ہے۔ جب تک فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رہے گا اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔ حماس نے حملہ آور کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس کی جرات مندانہ کارروائی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس بیت المقدس میں یہودیوں کی بس میں دھماکے کی کارروائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اس طرح کی کارروائیاں اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف منظم ریاستی دہشت گردی کا فطری رد عمل ہیں۔ جب تک فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھے گا اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس میں یہودیوں کی بس میں دھماکہ نہتے فلسطینیوں کے قتل عام، بیت المقدس میں یہودی آباد کاری اور مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی جیسے سنگین جرائم کا فطری رد عمل ہے۔

ادھر حماس کے ایک دوسرے رہنما حسام بدران کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کارروائی تمام مزاحمتی قوتوں کے لیے خوش خبری ہے۔ انہوں نے صہیونی دشمن کے نام پانے پیغام میں کہا کہ دشمن کو بیت المقدس میں ہونے والے حملے سے سبق سیکھنا چاہیے۔ فلسطینی مجاھدین دشمن کو کسی بھی وقت کہیں بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سوموار کی شام بیت المقدس میں اسرائیل کی ایک بس میں ہونے والے دھماکے میں دو ہلاک اور کم سے کم 21 صہیونی زخمی ہوگئے تھے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبیت المقدس میں بس میں دھماکہ اسرائیلی دہشت گردی کا فطری رد عمل ہے:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.