• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 21 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

’بندرگاہ،ہوائی اڈہ، غزہ کو غرب اردن سے جدا کرنے کا سبب نہیں بنے گا‘

بدھ 27-04-2016
in حماس
0
0Pala1149
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بندرگاہ اور ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قیام کا مطالبہ صرف ان کی جماعت کا نہیں بلکہ یہ فلسطینی قوم اور تمام نمائندہ فلسطینی قوتوں کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں بندرگاہ اور ہوائی اڈے کے قیام کے معاملے کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنےدیا جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ابو مرزوق نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں بندرگاہ اور ہوائی اڈے کے قیام کا تصور حماس کا پیش کردہ نہیں۔ ہوائی اڈہ پہلے سے موجود ہے مگراسے اسرائیل نے انتقامی پالیسی کے تحت بمباری کرکے تباہ کیا ہے۔ اسی طرح غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے ناجائز تسلط سے قبل وہاں پر بندرگاہ کےقیام کی بنیاد بھی رکھ دی گئی تھی مگر اسرائیل نے اس منصوبے کو آگے نہیں بڑھنے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں بندرگاہ غزہ کو غرب اردن، ، اردن اور بحرمتوسط سے مربوط کرے گی۔ یہ تاثر غلط ہے کہ غزہ میں بندرگاہ اور ہوائی اڈے کے قیام سے غزہ مغربی کنارے سے الگ ہوجائے گی۔

ڈاکٹر ابو مرزوق نے کہا کہ ان کی جماعت صرف غزہ کو فلسطینی مملکت نہیں سمجھتی، اسی طرح حماس یہ بھی مانتی ہے کہ غزہ کے بغیر فلسطینی ریاست مکمل نہیں ہوگی۔ انہوں نے تنازعات کا شکار قومی ایشوز کے حل کے لیے قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کی ضرورت پربھی زور دیا۔

انہوں نے مخالفین کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ غزہ میں ہوائی اڈے اور بندرگاہ کو ترکی اور قطر کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان دونوں ملکوں کا غزہ میں بندرگاہ اور بین الاقوامی ہوائی اڈے کےقیام سے کیا مفاد وابستہ ہوسکتا ہے؟

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.