(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس نے کبھی کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں، ہم کسی تحریک کے ساتھ نہیں نہ ہی برطانیہ میں کسی سیاسی جماعت کی طرف داری کرتے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکاراسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے بین الاقومی امور کے سربراہ ڈاکٹر باسم نعیم نے غزہ سے اپنے جاری بیان میں بین القوامی ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان خبروں کو بے بنیاد قراردیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ حماس برطانیہ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں مداخلت کرتی رہی ہے اور اس نے لیبر پارٹی کے لیڈر جیرمی کوربین کی قیادت میں انتخابی امیدواروں کی حمایت کی تھی۔
ڈاکٹر باسم نعیم نےکہا کہ حماس کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی اور نہ ہی کسی فریق کے ساتھ یا اس کے خلاف ہے ، ہمارا مطالبہ برطانیہ کے ہر وزیراعظم سے ایک ہی رہا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کریں جن میں فلسطینیوں کی آزادی، حق خود ارادیت اور اپنے گھروں کو واپسی کے مطالبات اور حقوق سر فہرست ہیں۔
برطانیہ کے بعض سیاسی حلقوں اور مخصوص ابلاغی لابی کی طرف سے حماس پر برطانیہ کے پارلیمانی انتخابات میں داخل اندازی اوراپوزیشن رہ نما جیرمی کوربین کی حمایت کرنےکے الزامات بے بنیاد ہیں اور من گھڑت ہیں۔
باسم نعیم نے کہا کہ برطانوی انتخابات حماس کے اثرانداز ہونے کی باتیں محض جھوٹ اور اسرائیلی لابی کی مکروہ مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد برطانیہ کے عوامی حلقوں میں حماس کی شہرت کو داغ دار کرنا اور اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا ہے۔