• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 3 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

بان کی مون صہیونی جنگی جرائم کی پردہ پوشی کے مرتکب ہیں:حماس

منگل 24-11-2015
in حماس
0
BanKi Israel
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی مظلوم فلسطینی عوام سے متعلق اختیار کردہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک بیان میں حماس نے الزام عائد کیا ہے کہ بان کی مون اسرائیل کے وحشیانہ مظالم اور جنگی جرائم کی پردہ پوشی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے پریس کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کھلے عام نہتے فلسطینیوں کے خلاف ریاستی جبرو تشدد کے وحشیانہ حربے استعمال کررہا ہے۔ اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کے سربراہ بان کی مون اسرائیلی جرائم کی مذمت کرنے کے بجائے ستم رسیدہ فلسطینیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ مسٹر مون کی خاموشی اسرائیل کے جنگی جرائم کی پردہ پوشی کے مترادف ہے۔

ترجمان نے یواین سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے وہ صہیونی ریاست کے جنگی جرائم پر خاموش تماشائی بننے کے بجائے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرائیں۔

حماس نے اتوار کے روز یہودی آباد کار کی جانب سے ایک فلسطینی بچی کو گاڑی تلے کچلنے اور بعد ازاں گولیاں مار کر شہید کرنے کے واقعے کو وحشیانہ اقدام اور جنگی جرم قرار دیا۔

ترجمان نے کہا کہ صہیونی فوج اور غاصب اسرائیلی ریاست کو فلسطینیوں کے خون کا حساب دینا پڑے گا۔ بے گناہ فلسطینی بچوں کو گاڑیوں تلے کچلنا اور زخمی ہونے کے بعد گولیوں سے چھلنی کرنا بدترین کارروائی اور جنگی جرم ہے۔ اقوام متحدہ کو اسرائیل کے جرائم کا نوٹس لینا چاہیے۔ ڈاکٹر ابو زھری نے عالم اسلام اور عالمی برادری کی جانب سے بھی اسرائیلی مظالم پر خاموشی کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

خیال رہے کہ اتوار کو قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ایک سولہ سالہ فلسطینی لڑکی اشرقت طہ احمد قطنانی کو اس وقت گولیاں مارکر شہید کردیا تھا جب وہ ایک یہودی آباد کار کی گاڑی کے بری طرح پہلے ہی کچلی جا چکی تھی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبان کی مون صہیونی جنگی جرائم کی پردہ پوشی کے مرتکب ہیں:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.