• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

بان کی مون صہیونی جنگی جرائم کی پردہ پوشی کررہے ہیں:حماس

منگل 13-10-2015
in حماس
0
UN BanKi Moon
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون پر اسرائیل کے فلسطینی بچوں کے قتل عام اور صہیونی فوج کے نہتے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی پردہ پوشی کا الزام عاید کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بان کی مون صہیونی ریاست کے معصوم فلسطینی شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کی پردہ پوشی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یو این سیکرٹری جنرل کی صہیونیت نوازی کی تازہ مثال احمد صالح مناصرہ نامی ایک فلسطینی بچے کے صہیونی فوج کے ہاتھوں وحشیانہ قتل پر رد عمل ہے جس میں انہوں نے معصوم بچے کو قصور وار اورجرائم پیشہ صہیونی فوجیوں کا دفاع کرنے کی کوشش کی ہے۔

ابو زھری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون ماضی میں بھی اسرائیلی افواج کے نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا دفاع کرکے صہیونی ریاست کے جرائم کی پردہ پوشی کے مرتکب ہوتے رہے ہیں۔ حماس نے بان کی مون سے عالمی ادارے کی قیادت سے سبکدوش ہونے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ظالم کو مظلوم اور مظلوم کو ظالم اور سفاک قرار دینے والے بین الاقوامی اداروں کی قیادت کے اہل نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے حال ہی میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ فلسطینی شہری اسرائیل کےخلاف پرتشدد راستے اختیار کررہے ہیں جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کو مجبورا گولی چلانا پڑتی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.