اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے فلسطین کے جنگ سے متاثرہ علاقے غزہ کی پٹی کے دورے کا اعلان کیا ہے تاہم غزہ کی حکمراں جماعت اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے پی ایل او کے ارکان کے دورہ غزہ کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ انہیں "پی ایل او” کے وفد کے دورہ غزہ کے بارے میں ذرائع ابلاغ سے اطلاعات ملی ہیں تاہم انہیں سرکاری طورپر اس دورکے کے اعلان کے بارے میں مطلع نہیں کیا گیا۔حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کی اس وقت تمام تر ترجیح بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیل کے منظم ریاستی جرائم کی روک تھام پر مرکوز ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کو تنظیم آزادی فلسطین کے عہدیداروں کے دوروں کی نہیں بلکہ غزہ کے عوام کو درپیش مشکلات کم کرنے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ کل منگل کے روز تنظیم آزادی فلسطین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک وفد فتح کے رہ نما عزام الاحمد کی قیادت میں جلد ہی غزہ کا دورہ کرے گا۔