• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

امریکی پابندیاں فلسطینی قوم کو جھکنے پرمجبورنہیں کرسکتیں:حماس

جمعہ 11-09-2015
in حماس
0
plf america
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے امریکا کی جانب سے جماعت کے چار رہ نمائوں پر اقتصادی پابندیاں عاید کیے جانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی قوم کو بلیک میل کرنے کی گھنائونی سازش قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق حماس کےسیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی پابندیاں اور جماعت کو بلیک میل کرنے کی سازشیں فلسطینی قوم کو اپنے حقوق کےحصول کے لیے جاری جدو جہد سے باز رکھ سکتے ہیں اور نہ ہی خوف زدہ کرسکتے ہیں۔ اس طرح کے ہتھگنڈے ہردور میں آزمائے جاتے رہے ہیں، مگر ان کا نتیجہ الٹ ہی نکلا ہے۔

عزت الرشق کا کہنا تھا کہ امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے حماس کے چار رہ نمائوں پر اقتصادی پابندیاں عاید کرکے امریکیوں نے ایک بارپھر صہیونیوں کے ساتھ اپنی وفاداری کا عہد نبھایا اور فلسطینی قوم کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ظالم کو دہشت گردی جاری رکھنے کا سرٹیفکیٹ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کی طرف سے حماس کے چار رہ نمائوں پر پابندیاں عاید کرکے یہ ثابت کردیا گیا ہے کہ امریکا فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کی پامالی اور فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کررہا ہے۔ امریکی حکومت نے حماس رہ نمائوں کو بلیک لسٹ قرار دے کر اپنا مکروہ چہرہ خود ہی بے نقاب کردیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں حماس کے بیرون ملک مقیم چار رہ نمائوں پرجماعت کو فنڈز فراہم کرنے کے الزام میں اقتصادی پابندیاں عاید کی ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.