• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 18 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

امرمرہ فلوٹیلا کے شرکاء نے اسرائیلی محاصرے کی چولیں ہلا دیں: اسماعیل ہنیہ

جمعہ 21-12-2012
in حماس
0
plf haneyya visit
0
SHARES
0
VIEWS
 

غزہ میں فلسطینی حکومت کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ اسرئیل کے خلاف آٹھ روزہ حالیہ جنگ میں فلسطینیوں کی کامیابی دراصل پوری امت مسلمہ کی فتح ہے۔ "بعض ملکوں نے ہماری مالی اور مادی مدد کی لیکن ترک عوام نے فلسطینی بھائیوں کے لئے اپنا خون دیا ہے۔ فریڈم فلوٹیلا کے شرکاء کے خون نے غزہ حصار کی چولیں ہلا دیں۔ غزہ کی کامیابی دراصل ترکی اور ماوی مرمرہ کے شہداء کی کامیابی ہے۔”فلسطینی وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار ترکی یونین پارٹی کے وفد کا غزہ میں خیر مقدم کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت یونین پارٹی کے صدر مصطفی دستجی کر رہے ہیں جبکہ دوسروں کے علاوہ خلافت عثمانیہ کے آخری سربراہ سلطان عبدالحمید  دوئم  کا پوتا بھی وفد میں شامل ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطینیوں اور ان کی حکومت سلطان عبدالمجید کی پیروی کرتے ہوئے فلسطین کی ایک انچ سرزمین میں بھی افراط و تفریط برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے سلطنت عثمانیہ کے آخری سربراہ عبدالحمید دوئم کے پوتے کو فلسطین آمد پر خصوصی طور پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہوئے ترک یونین پارٹی کے سربراہ نے اپنے وفد کے گرم جوش استقبال پر اسماعیل ھنیہ اور فلسطینی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی فلسطینیوں کی جدوجہد میں ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دے گی۔  مصطفی دستجی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر تمام ترک متحد اور یک زبان ہیں۔

 
 
 
بشکریہ:مرک اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.