• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 22 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

’القسام کے صفحات کی بندش‘ ’ٹوئٹر‘ نے صہیونی نوازی پر مہر تصدیق ثبت کردی

ہفتہ 02-04-2016
in حماس
0
0Pala0865
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے مائیکر بلاگنگ ویب سائیٹ’ٹوئٹر‘ کی جانب سے القسام بریگیڈ سے منسلک کارکنوں کے صحفات بند کرنے پر شدید رد عمل ظاہرکیا ہے اور کہا ہے کہ ٹوئٹر نے القسام کے صفحات بند کرکے یہ ثابت کردیا ہے ویب سائیٹ کی انتظامیہ اسرائیلی مظالم کی طرف دار ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ’ٹوئٹر‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اس نے القسام بریگیڈ کے انگریزی اور عربی میں بنائے گئے صحفات بند کرنا شروع کیے ہیں۔ اس اعلان کے بعد القسام بریگیڈ کے کئی صفحات کو بند کردیا گیا تھا۔

ٹوئٹر کی جانب سے صفحات بند کیے جانے کے خلاف القسام بریگیڈ نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے اور ٹوئٹر کے اس اقدام کو فلسطینی قوم سے دشمنی اور اسرائیل نوازی کا کھلم کھلا مظاہرہ قرار دیا ہے۔

القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ نے تنظیم کے سوشل میڈیا پر بنے صفحات بند کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ ٹوئٹر کو اسرائیل کا مفاد عزیز ہے اور اسرائیلی دباؤ اور صہیونی لابی سے متاثر ہوکرفلسطینیوں کے صحافت بند کیے جا رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے صفحات کی بندش سے تنظیم کو کوئی فرق نہیں پڑے گا مگر اس اقدام سے ٹوئٹر کی صہیونی نوازی پوری دنیا کے سامنے آشکار ہوگئی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.