• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

القسام بریگیڈ نے غرب اردن میں یہودی آباد کاروں پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بدھ 01-07-2015
in حماس
0
plf took-responsibility
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے دو گروپوں مروان القواسمہ اور عامر ابو عیشہ نے سوموار کے روز مغربی کنارے میں رام اللہ اور نابلس کے درمیان یہودی آباد کاروں پر فائرنگ اور چار یہودی آباد کاروں کو زخمی کرنے کے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "القسام” کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رام اللہ اور نابلس کے درمیان "شیفوت راحیل” یہودی کالونی کے قریب فائرنگ کرکے ایک یہودی آباد کو  ہلاک اور تین کو زخمی کرنے کی کارروائی تنظیم کےد ذیلی گروپوں نے کی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 29 جون کو رام اللہ کے قریب القسام کے مجاہدین نے یہودی آباد کاروں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں سوار چاریہودی زخمی ہوگئے تھے۔ ان میں سے ایک زخمی گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ القسام کے مجاھدین نے یہودی آباد کاروں کو نہایت قریب سے گولیاں ماریں اور کارروائی کرنے کے بعد بہ حفاظت وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ القسام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی مروان القواسمہ اور عامر ابو عیشہ نامی دو گروپوں نے مشترکہ طورپر کی تھی۔ حماس نے رام اللہ میں یہودی آباد کاروں پر حملے کے واقعے کی تائید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حملہ صہیونیوں کی فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا فطری رد عمل ہے اور اس نوعیت کے حملے مزید بھی جاری رہنے چاہئیں۔ القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ رام اللہ میں یہودی آباد کاروں پر حملہ دشمن کے لیے مجاھدین کا پیغام ہے کہ تمام ترمظالم اور مزاحمت کو کچلنے کے لیے کی جانےوالی سازشوں کے باوجود مزاحمت ابھی زندہ ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.