• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

القسام بریگیڈ صہیونی فوجی کو جنگی قیدی بنانے میں کامیاب

پیر 21-07-2014
in حماس
0
plf war
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے غزہ کی پٹی پر حملہ آور اسرائیلی فوج کے ایک سپاہی "شاؤل ارون” کو جنگی قیدی بنانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شاؤل کا فوج میں کوڈ نمبر6092065 ہے۔ اسے مشرقی غزہ کی التفاح کالونی سے دراندازی کے دوران مجاھدین کے ساتھ جھڑپ میں یرغمال بنایا گیا۔ اس جھڑپ میں کم سے کم 14 صہیونی فوجی ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ یرغمالی فوجی کا تعلق اسرائیل کی کمانڈو یونٹ "گولانی” سے بتایا جاتا ہے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ صہیونی فوجی اہلکار کی گرفتاری کے بعد غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والے فوجیوں کے ٹھکانوں کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہوں گی جس کے نتیجے میں دشمن کے خلاف مجاھدین کو کارروائیوں کے نئے مواقع ملیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ التفاح کالونی میں پیش قدمی کرنے والی صہیونی فوج کو سبق سکھا دیا گیا ہے۔ دشمن کے ایک درجن سے زائد فوجی ہلاک اور پچاس زخمی ہیں۔ مجاہدین کی اہم کامیابی یہی ہے کہ اس نے ایک اہلکار کو جنگی قیدی بنا لیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور فوج غزہ کی پٹی میں مجاھدین کے ہاتھوں ہونے والے اپنے جانی نقصان کی تصدیق کو دانستہ چھپا رہا ہے۔ مجاھدین صہیونی فوج کے ساتھ نہایت قریب سے دو بدو لڑائی لڑ رہے ہیں۔ چودہ یہودی فوجی نہایت قریب سے گولیاں مار کر ہلاک کیے گئے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت پندرہویں روز میں داخل ہوچکی ہے۔ دشمن کی وحشیانہ بمباری میں اب تک کم سے 425 شہری شہید اور 3500 زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ دو بدو لڑائی میں صہیونی فوج کو پہلا بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے جس میں کم سے کم چودہ فوجی ہلاک، پچاس زخمی اور ایک کو یرغمال بنایا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.