(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر صہیونی ریاست کے الحاق سے فلسطین کے تمام علاقوں میں ایک وسیع اور خوفناک تحریک انتفاضہ شروع ہوسکتی ہے جس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری صیہونی دشمن پرعائد ہوگی۔
اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے شعبہ القدس امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور وادی اردن پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری اور مسجد اقصیٰ کے مذہبی تقدس کو نقصان پہنچنے کے نتیجے میں فلسطین میں ایک وسیع مزاحمتی تحریک انتفاضہ شروع ہوگی جس میں خون کا کوئی حساب نہیں ہوگا اور اس کے تمام تر نتائج صیہونی دشمن پر عائد ہوگے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس اور پورا فلسطین اسلام اور عرب تشخص کا حامل ہے اور اس کے اس تاریخی، آئینی اور دینی تشخص کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حماس نے عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم، عرب اور مسلمان ممالک کے پارلیمانی اداروں اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غرب اردن، وادی اردن ار دیگر فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔