(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج مسلمانوں کو بے دخل کرنے اور اس مقدس شہرکو یہودیانے کیلئے غیرقانونی اور غیر انسانی ہتھکنڈوں کا بلا خوف استعمال کررہے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نےمقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے رہائشی اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کی انتخابی مہم کے ترجمان جو فلسطینی انتخابات میں حماس کی جانب سے امیدوار بھی ہیں کو صیہونی فوج نے گذشتہ روز ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتارکرکے نامعلومقام پر متنقل کرددیا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج مسلمانوں کو بے دخل کرنے اور اس مقدس شہرکو یہودیانے کیلئے غیرقانونی اور غیر انسانی ہتھکنڈوں کا بلا خوف استعمال کررہے ہیں، فلسیطنیوں کے گھوں کو غٰیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمار کرنا، بغیر کسی جرم کے فلسطینیوں کی انتظامی حراست کے غیر قانونی پالیسی کے تحت طویل قید، مسجد اقصیٰ سے سماجی کارکنان اور عبادت گزاروں کو بغیر کسی وجہ کے بے دخل کرنا اور صہیونی فوج کی سرپرستی میں غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کے فلسطینی بستیوں پر منظم حملے فلسطین پر مکمل قبضہ کی کوششیں ہیں تاہم اب انتخابات کو ملتوی کرانے کی صہیونی سازشوں سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ فلسطینی سیاسی قوتوں کا اتحاد صہیونیوں کے فلسطین پر غیر قانونی قبضے کے لیےسب سےبڑا خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینی انتخابات میں حماس کی جانب سے حصہ لینےوالے امیدوارں کو گرفتارکیا جارہا ہے تاکہ القدس میں انتخابی عمل کو متاثر یا منسوخ کیا جاسکے، منگل کی صبح اور اسرائیلی فوج نے حماس کے ایک دوسرے امیدوار الشیخ حسن محمد الوردیان کو بھی گرفتار کیا ہے۔