• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

الخلیل میں اسرائیلی فورسز نے ایک مسجد مسمار کر دی، حماس کی شدید مذمت

ہفتہ 26-11-2011
in حماس
0
plf alkhalil
0
SHARES
0
VIEWS

plf alkhalil

قابض اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے کے تاریخی ضلع الخلیل کے علاقے یطا میں مسلمانوں کی ایک مسجد مسمار کر دی جس سے علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ صہیونی اہلکاروں کی حالیہ کارروائی پر اسلامی تحریکمزاحمت ۔ حماس نے شدید تنقید کی ہے۔

 

فلسطین کی سب سے بڑی سیاسی جماعت حماس کے عہدیدار کی جانب سے ’’مسجد المفقرہ‘‘ کے انہدام کے بعد جاری پیغام میں کہا گیا کہ اسرائیلی جرائم کا مقصد فلسطینی قوم کا سانس بند کرنا ہے تاہم اپنی ان تمام اوچھی اور غیر انسانی حرکتوں کے باوجود وہ فلسطینی قوم کے پائے ثبوت میں لغزش پیدا نہیں کر سکتا۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز نے علاقے میں اس مسجد کے علاوہ فلسطینیوں کے گھروں اور ان کے زرعی اراضی کے کنووں کو بھی مسمار کر دیا ہے۔
حماس کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے اس اندوہناک جرم کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ حماس نے عرب لیگ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی قوم کے مقدس مقامات اور ان کی املاک پر قبضہ کر کے بنائی جانے والی یہودی بستیوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔
خیال رہے کہ ظالم صہیونی اہلکاروں نے اس کارروائی کے دوران مسجد کی پچاس مربع میٹر کی عمارت کے ساتھ ساتھ فلسطینی گھروں کو گرا کردرجنوں فلسطینیوں کو بے گھر کر دیا تھا۔ جانوروں کو باندھنے کا ایک باڑہ اور مسجد کا بجلی گھر بھی اسرائیلی فورسز کے حملے کا نشانہ بن گئے تھے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.