• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اقوام متحدہ غزہ کی پٹی پرعاید اسرائیلی پابندیاں ختم کرائے:حماس

جمعرات 28-01-2016
in حماس
0
0Pala0125
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی پابندیوں کی مذمت کرتےہوئے ان کے اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ حماس کا کہنا ہے کہ بان کی مون نے آج جو صائب موقف اختیار کیا ہے وہ بہت پہلے لینا چاہیے تھا۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی کی صورت حال نہایت ناگفتہ اور خطرات سےبھرپور ہے۔ طویل البنیاد قیام امن اور خطے کے دیگر بحرانوں کے حل کے لیے غزہ کی ناکہ بندہ کا اٹھایا جانا بھی ضروری ہے۔

بان کی مون کے اس بیان کے رد عمل میں حماس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ اسامہ حمدان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے صرف زبانی باتوں کی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ وہ غزہ کا محاصرہ اٹھانے کے لیے عالمی ادارے کے ذریعے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔

اسامہ حمدان کاکہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کا بنیادی محرک سیاسی ہے جس کا اصل مقصد مسئلہ فلسطین کو دباؤ میں رکھنا اور فلسطینی مزاحمتی قوت کوکچلنا ہے۔ غزہ کی ناکہ بندی ختم کرانے میں عالمی برادری ناکام رہی ہے۔ اب وقت آگیا ہےکہ اقوام متحدہ غزہ کی پٹی پرعائد اقتصادی پابندیاں فوری ختم کرائے اور غزہ کے تمام اندرونی اور بیرونی رابطے کے ذرائع بحال کرے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے سنہ 2006 ء میں فلسطین میں منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حماس کی کامیابی کے بعد غزہ کی پٹی کے عوام پر انتقاما معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں۔ ان پابندیوں کو دس سال کا عرصہ گذر چکا ہے جس کے باعث مقامی فلسطینی آبادی کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاقوام متحدہ غزہ کی پٹی پرعاید اسرائیلی پابندیاں ختم کرائے:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.