غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسلامی تحریک مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایرانی ویرخارجہ محمد جواد ظریف سے دو طرفہ امور اور مسئلہ فلسطین پر بات چیت کی۔ذرائع ابلاغ کو حماس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہاسماعیل ہنیہ نے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں نے فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے فلسطینیوں کے حق واپسی مارچ، مسجد اقصیٰ اور القدس کو یہودیانے اور فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی پر بات چیت کی۔
جا ری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے سربراہ نے ایران میںحالیہ دنوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب اور اس کے نیتجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا بھی اظہار کیاہے ۔اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے ایرانی قوم کو درپیش مشکلات میں حماس ،ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ ہے۔حماس رہ نما نے قضیہ فلسطین اور مسلم امہ کو درپیش تزویراتی خطرات کی روک تھام کے لیے رابطوں کےفروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فلسطینی قوم کی آزادی کی جد وجہد میں ایران کی جانب سے معاونت پر تہران کا شکریہ ادا کیا۔