• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 9 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسماعیل ھنیہ کی نیکولائی میلادینوف سے ویڈیو لنک پر گفتگو

ہفتہ 23-01-2021
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسماعیل ھنیہ کی نیکولائی میلادینوف سے ویڈیو لنک پر گفتگو
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  سربراہ حماس نے اقوام متحدہ  کے نمائندہ خصوصی برائے مشرقی وسطیٰ پر ر زور دیا کہ وہ صیہونی ریاست  پردباؤڈالے تاکہ مقبوضہ فلسطین میں‌انتخابات کے انعقاد میں روکاٹوں سے اسرائیل کو باز رکھا جاسکے۔

حماس کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاسی دہشتگردی اور مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ  نیکولائے میلاڈینوف سے ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے ‘یو این’ ایلچی کو فلسطین میں تین مراحل میں ہونےو الے انتخابات کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

اسماعیل ھنیہ نے اقوام متحدہ کے مندوب کو فلسطین میں انتخابات کی تیاریوں اور اس سلسلے میں حماس کی طرف سے ہونے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کرتےہوئے کہا کہ فلسطین میں انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے اقوام متحدہ اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

یو این ایلچی میلاڈینوف نے حماس رہ نما کو یقین دلایا کہ اقوام متحدہ فلسطین میں آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں ہرممکن مدد کرے گا۔اسماعیل ھنیہ نے اقوام متحدہ کے عہدیدار پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پردبائو ڈالے تاکہ صہیونی ریاست کو فلسطین میں‌انتخابات کے انعقاد میں روکاٹوں سے باز رکھا جاسکے۔

خیال رہےکہ فلسطینی صدر محمود عباس کی طرف سے جاری کردہ ایک صدارتی فرمان میں فلسطین میں تین مراحل میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق 22 مئی کو فلسطین میں پارلیمانی، 31 جولائی کو صدارتیاور 31 اگست کو نیشنل کونسل کے انتخابات کرائے جائیں گے۔

Tags: اسماعیل ھنیہحماسمزاحمتی تحریکنمائدہ خصوصینیکولائی میلادینوف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.