• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے لیے کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں:حماس

جمعرات 02-07-2015
in حماس
0
plf no-dictation
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے صہیونی حکومت کی جانب سے جماعت پر بیرون ملک سے فلسطین میں عسکری کارروائیوں کو منظم کرنے کا الزام مسترد کردیاہے اور کہا ہے کہ حماس کی بیرون ملک قیادت براہ راست اسرائیل کے خلاف خفیہ سیل تشکیل نہیں دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی حکومت اور فوج کے دعوے قطعی بے بنیاد ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حسام بدران نے دوحہ میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل ایک سازش کے تحت عرب ممالک اور حماس کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرکے انہیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے۔ یہ سازش اس لیے کی جا رہی ہے تاکہ بیرون ملک سےفلسطینیوں کی تحریک آزادی کی حمایت کو ختم کیا جاسکے۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف فلسطینیوں کی مسلح جدو جہد ہمارا آئینی اور قومی حق ہے۔ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف فلسطینی عوام کو مزاحمت کے لیے کسی سے ڈکٹیشن لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل چونکہ فلسطینی عوام کو مزاحمت سے روکنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے اس لیے بوکھلاہٹ میں اب یہ الزام عاید کررہا ہے کہ حماس کی بیرون ملک بیٹھی قیادت فلسطین کے اندر مزاحمتی گروپوں کو کنٹرول کررہی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل فوج نے عویٰ کیا ہےکہ اس نے مغربی کنارے کے نابلس شہر سے حماس سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد کو حراست میں لیا ہے۔ یہ تمام افراد ایک خفیہ سیل سے وابستہ ہیں جسے دوحہ میں موجود حماس کے رہ نما اورترجمان حسام بدران کنٹرول کررہےہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.