اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے مصر کی جانب سے اسرائیل کو گیس کی فراہمی روکنے کے فیصلے درست سمت اقدام قرار دیتے ہوئے قاھرہ حکام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ حماس نے مصری حکومت کی جانب سے فلسطینی تنظیموں میں مفاہمت کی حمایت کو ایک بار پھر سراہا۔
حماس کے مرکز اطلاعات فلسطین کو موصولہ بیان میں کہا گیا کہ مصری اقدام سے عالم عرب میں آنے والی اسلامی بہار کے خلاف کی جانے والی کوششوں کو دھچکا لگے گا۔
حماس نے کہا کہ مصر میں آنے والے گزشتہ برس 25 جنوری کے انقلاب کے بعد اٹھایا جانے والا یہ اقدام اس کی جانب سے خطے میں اسکے نئی کردار کی ہی ایک کڑی ہے۔ فلسطینی جماعتوں میں مفاہمت، رفح کراسنگ کی بندش کے خاتمے اور اسرائیل کو گیس کی فراہمی بند کرکے مصر نے مسئلہ فلسطین میں اپنے مرکزی کردار کی جانب لوٹنا شروع کر دیا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین