• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 28 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل کو امریکی جنگی طیاروں کی فراہمی، دہشت گردی کی حمایت کے مترادف ہے: حماس

جمعہ 31-07-2015
in حماس
0
plf favoring-terrorism
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے امریکا کی جانب سے اسرائیل کو "ایف 35 ” جنگی طیاروں کی فراہمی کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی حمایت قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف جنگی مرائم کے مرتکب اسرائیل کو جدید ترین لڑاکا طیاروں”ایف 35 ” کی فراہمی کا اعلان نہایت خطرناک اقدام ہے۔ اس کے نتیجے میں اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف منظم ریاستی دہشت گردی کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ ایسے شرمناک اور غیراخلاقی فوجی تعاون کی اسرائیل کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اسرائیل کو جنگی طیارے اور کسی بھی قسم کا اسلحہ فراہم کرنا فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم میں حصہ لینے اور معصوم فلسطینی بچوں کے اجتماعی قتل عام کے مترادف ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کے لیے خطرناک نوعیت کے جنگی طیاروں کی فراہمی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم”ایمنسٹی انٹرنیشنل” نے پچھلے سال غزہ کی پٹی پرمسلط کی گئی جنگ کے دوران اسرائیل کو منظم جنگی جرائم کا مرتکب ٹھہرایا ہے۔ امریکا نے اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم پرمبنی عالمی ادارے کی رپورٹ کو نظرانداز کرتے ہوئے معصوم فلسطینیوں کے قاتل کو جنگی طیارے فراہم کرکے فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کا ثبوت دیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکا نے اسرائیل کو "ایف 35 ” نامی جنگی طیاروں کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ طیاروں کے استعمال کے لیے اسرائیلی فضائیہ کے ایک اسکواڈرن کو تربیت بھی دی جا رہی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.