• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل طاقت کے ذریعے بیت المقدس کی تاریخ مسخ کرنا چاہتا ہے: مشعل

جمعرات 22-10-2015
in حماس
0
Masheel Pray
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیل پوری ریاستی مشینری اور فوجی اور پولیس طاقت کے ذریعے مقبوضہ بیت المقدس کی اسلامی تاریخی شناخت مسخ کرکے اس پر یہودیت کو غالب کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی تمام فلسطینیوں کے علاوہ پوری مسلم امہ کے ایک ایک فرد کی ذمہ داری ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر بریٹوریا میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ یہودی مسجد اقصیٰ کو تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ یوں سمجھ لیجیے کہ یہ ایک مسجد ہے۔ اس مسجد میں آپ پر پابندی عاید کردی جائے کہ فلاں جگہ آپ عبادت نہیں کرسکتے اور فلاں وقت مسجد میں داخل نہیں ہوسکتے ہیں۔ یہودی اسی طرح قبلہ اول کو زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ بریٹوریا میں خالد مشعل نے جامع مسجد ابو بکر الصدیق میں عوام کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔ ان کی تقریر سننے کے لیے بڑی تعداد میں شہری وہاں جمع ہوئے۔ اس موقع پر جنوبی افریقا کے دورے پرآئے حماس کے وفد کے دیگر ارکان میں ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق اور دیگر بھی شامل تھے۔

جنوبی افریقا کے ایک سرگرم سماجی رہ نما ڈاکٹر فیروز عثمان نے خالد مشعل اور حماس کے وفد کے دورہ جوہانسبرگ کو "تاریخی”قرار دیتے ہوئےکہا کہ جنوبی افریقا کے عوام ایک عرصے سے حماس کی قیادت کی آمد کے منتظر تھے۔ خالد مشعل نے اسی مسجد میں نماز مغرب کی امامت بھی کرائی۔ ڈاکٹر عثمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ خالد مشعل کی امامت میں نماز کی ادائیگی ہمارے لیے اعزاز اور شرف کا باعث ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.