• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 29 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل اور حماس کے مذاکرات کی باتیں محض افواہ ہیں: موسی مرزوق

پیر 08-06-2015
in حماس
0
plf only-reumors
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبہ کے سرکردہ رہنما ڈاکٹر موسی ابو مرزوق نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل سے مذاکرات سے متعلق باتیں محض ‘افواہیں’ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں موسی ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ "کہ فلسطینی اتھارٹی کے بعض اہلکاروں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ براہ راست یا بالواسطہ مذاکرات کی باتیں اور اس ضمن میں ہونے والی ملاقاتوں کے محضر ناموں کا حوالہ صرف ہوائی قلعے ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل سے مذاکرات سے انکار کی بنیاد غیر جانبدار جائزوں پر رکھی گئی ہے کیونکہ ہماری سوچی سمجھی رائے ہے کہ ایسے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

موسی مرزوق کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم نے بالواسطہ مذاکرات شروع کئے تو اسے خفیہ نہیں رکھا جائے گا، ہم نے اسیران کے تبادلے کے موقع پرعلی الاعلان دشمن سے بات کی، اسی طرح غزہ پر حالیہ آپریشن کے خاتمے پر بھی ہمارا براہ راست دشمن سے رابطہ رہا۔

یاد رہے حالیہ چند دنوں سے فلسطینی صدر محمود عباس اور حکمران جماعت ‘فتح’ کے قائدین حماس پر اسرائیل سے براہ راست خفیہ مذاکرات کا الزام عاید کر رہے ہیں۔ اپنے اس دعوے کے ثبوت میں وہ مزید کہتے ہیں کہ فتح کے پاس حماس کے اسرائیل سے مذاکرات کے منٹس بھی موجود ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.