قابض اسرائیلی فوجیوں نے منگل کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے مقامی رہ نما یوسف الحام کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
الحام کے اہل خانہ نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوجیون نے منگل کے روز ان کے گھرکا محاصرہ کیا جس کے بعد کچھ فوجی گھر کے اندر داخل ہوئے۔ انہوں نے گھر کی جامہ تلاشی لینے کے بعد خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا اور آخر میں یوسف الحام کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ جنہیں بعد ازاں الخلیل میں ’’گوش عتصیون‘‘ حراستی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 38 سالہ یوسف اللحام المعروف ابو ھمام ماضی میں بھی متعدد مرتبہ گرفتار ہوتے اور اسرائیلی جیلوں میں جاتے رہے ہیں۔ وہ اب تک مختلف وقفوں سے 10 سال جیل کاٹ چکے ہیں۔ ان کی آخری رہائی بھی کوئی چھ ماہ قبل ہوئی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین