(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوجیوں کے ایک گروپ نے فیس بک پر ایک گروپ تشکیل دیا ہے جس میں غزہ میں ہونے والی بدترین ناکامی کی تفصیلات اور اپنے تلخ تجربات دوستوں کے ساتھ شیئر کئے ہیں۔
اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار "معاریف” نے اپنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوہفتے قبل سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ فیس بک پر اسرائیلی فوجیوں کے دوستوں اور خاندانوں پر مشتمل کم سے کم چھ ہزار افراد کے ایک گروپ کو تشکیل دیا گیا ہے جس میں صیہونی فوجیوں نے 2005 اور 2014 میں غزہ میں ہونے والے اپنے تلخ تجربات کو ایک دوسرے سے شیئر کیا ہے ۔
اس گروپ میں فوجیوں نے جدید ترین اسلحہ ہونے کے باوجود فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ہاتھوں غیر معمولی نقصان اور اس جنگ کے منفی نفسیاتی اثرات جو اسرائیلی فوجی آج تک بھگت رہے ہیں ، خاص طور پر وہ کارروائی اجس نے 2001-2005 کے درمیان اسرائیلی فوج کی طاقت کو تباہ کردیا اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں ۔
ایک فوجی نے بتایا کہ اس کے اکثر ساتھی آج بھی اس خوف سے باہر نہیں نکل سکیں ہیں کہ جب 2005 میں حماس نے لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ساتھ ملک کر چاروں جانب سے حملہ کیا اور اس میں ان کے ایک بریگیڈیر سمیت 4 فوجی مارے گئے تھے ۔