(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے اوفر جیل میں قید تحریک حماس کے کارکنان پر تشدد کیااور انہیں زخمی کر دیا جبکہ ان کے استعمال کے مختصر سامان کو بھی پوڑ پھوڑ دیاجس کے نتیجے میں قیدیوں نے جیل کے اندر صہیونی مظالم اور جیل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورآزادی تک صہیونی حکام کے خلاف بر سر پیکار رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
فلسطین میں قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی برائے اسیران قیدی کلب کی جانب سے گذشتہ روز اوفر جیل میں حماس کے قیدیوں کے خلاف تشدد کی کارروائی کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صہیونی فوجی اہلکاروں نے بد نام زمانہ اسرائیلی جیل "اوفر” میں سنگین جرائم کے یونٹ میں قیدصیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس کے سیاسی شعبے کے رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیزی پھیلاتے ہوئے قیدی کارکنان پر تشدد کیااور انہیں زخمی کر دیا جبکہ ان کے استعمال کے مختصر سامان کو بھی پوڑ پھوڑ دیاجس کے نتیجے میں قیدیوں نے جیل کے اندر صہیونی مظالم اور جیل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورآزادی تک صہیونی حکام کے خلاف بر سر پیکار رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
قیدی کلب نے بیان میں وضاحت کر تے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی انتخابات سے قبل صہیونی جیل اوفر میں حماس کے قیدی کارکنان کے حوالے سے شدید نوعیت کا تناؤ دیکھا جارہا ہے جس میں قیدیوں پرتشدد میں اضافے کے واقعات پیش آرہے ہیں۔