حماس کے غزہ میں ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے کی دھمکیاں تل ابیب کی نئی اتحادی حکومت کی مجرمانہ طبیعت کی عکاس ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘قدس پریس’ سے بات کرتے ہوئےسامی زہر نے بتایا کہ غزہ کے خلاف دھمکیوں سے نئی اسرائیلی حکومت کی فلسطینی عوام کے خلاف مظالم تیز کرنے کے پروگرام اور جارحیت، تباہی اور قتل کی پالیسی ظاہر ہوتی ہے۔
ابو زھری نے کہا کہ اس کے باوجود اسرائیلی دھمکیاں فلسطینی عوام یا حماس کو ڈرا نہیں سکتیں اور مزید کہا کہ فلسطینی گروہ عوام کا ہر ممکن حد تک دفاع کریں گے۔
انہوں نے خطے اور بین الاقوامی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت میں اضافے پر مداخلت کریں اور اسے لگام دیں۔ اسرائیلی عہدیداران پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران فلسطینی گروہوں کے امن معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے تناظر میں غزہ پر حملے کرنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین