رپورٹ کے مطابق حماس رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی قوتیں قومی مفاہمت کے ذریعے مسئلہ فلسطین کو تحفظ دے سکتی ہیں۔
ابو مرزوق نے کہا کہ فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ نے صہیونی ریاست کو کمزور کیا اور دشمن کو دفاعی پوزیشن میں آنے پرمجبور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے صہیونی ریاست کے مظالم پر سخت دباؤ ہے۔ اسرائیل کے ادارے، حکومت اور سیاسی جماعتیں سب عالمی دباؤ میں ہیں۔ ایسے حالات میں فلسطین میں قومی مفاہمت کے ذریعے مسئلہ فلسطین کو تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے۔
ابو مرزوق نے کہا کہ عالمی بائیکاٹ کی تحریک نے صہیونی ریاست کو جنوبی افریقال کی نسل پرست حکومت کے انجام سے دوچار کردیا ہے۔ جس طرح جنوبی افریقا میں نسل پرست حکومت کو عالمی بائیکاٹ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑے تھے اسی طرح آج صہونی ریاست بھی اپنے انجام کی جانب بڑھ رہی ہے۔