تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات ایک بیان جاری کیا۔ اس بیان میں جمعے کے دن کو انتفاضۂ قدس کے فلسطینی شہدا کی لاشوں کو واپس پلٹانے کا دن قرار دیا اور تمام فلسطینیوں سے اپیل کی کہ وہ صیہونی فوجیوں کے حملوں کے مقابلے میں دلیرانہ ثابت قدمی کے ذریعے استقامت کا دائرہ مقبوضہ فلسطین کے ساتھ ملنے والے تمام سرحدی علاقوں تک پھیلا دیں۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے بیان میں آیا ہے کہ صیہونی حکومت کے مظالم کو منظرعام پرلانے کے لئے ذرائع ابلاغ کی تشہیراتی مہم جاری رہنی چاہئے اور فلسطینی شہداء کی لاشوں کو واپس لانے کے مقصد سے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالا جانا چاہئے۔
تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے صیہونی حکومت کے مظالم اوراس حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر کی جانے والی تشہیراتی مہم میں لیگل تنظیموں اور اداروں کی شرکت کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔
تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف انتفاضہ قدس پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گی اور مستقبل قریب میں فلسطینیوں کی صہونیت مخالف کارروائیوں میں شدت پیدا ہوگی۔