• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اخوان المسلمون اور سعودی عرب میں مفاہمت کے لیے حماس کی ثالثی کی تردید

پیر 16-03-2015
in حماس
0
plf no-midiation
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ایک ذمہ دار ذرائع نے میڈیا میں آنے والی ان خبروں کی صحت سے انکار کیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل یمن کی اخوان المسلمون اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کی کوشش کررہےہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کی سماج پارٹی برائے اصلاح اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کے حوالے سے خالد مشعل کی جانب سے ثالثی کے لیے کوئی تجویز نہیں دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع ابلاغ میں آنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں عرب پریس میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ خالد مشعل یمن کی اخوان المسلمون اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کی کوشش کررہے ہیں۔ خبرمیں بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب نے حماس کی قیادت سے کہا ہے کہ وہ ریاض اور یمنی اخوان المسلمون کے درمیان صلح کے لیے ثالثی کا کردار ادا کریں۔ تاہم حماس کی جانب سے باضابطہ طور ان اطلاعات کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تاہم ایک مصدقہ ذریعے کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے ثالثی کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ یہ یمنی اخوان المسلمون اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کی مساعی سے متعلق یہ خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے خالد مشعل کو دورہ ریاض کی دعوت کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں۔ حماس کے مرکزی رہ نما ڈاکٹر محمود الزھار نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے خالد مشعل کو دورہ ریاض کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔ وہ جلد ہی ریاض کا دورہ کریں گے تاہم اس دورے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.