• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 1 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مغربی کنارا:عباس ملیشیا نے جولائی میں حماس کے65 ارکان حراست میں لیے

جمعرات 02-08-2012
in حماس
0
plf 65 members in custody
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کی حکومت کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت ‘‘حماس’’ کے ساتھ انتقامی کارروائیوں، اراکین کی گرفتاریوں، سیکیورٹی مراکز میں طلبیوں اور سرکاری ملازمتوں سے برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں قومی مفاہمت کے لیے ہونے والی بات چیت کے علی الرغم فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے حماس کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں جولائی کے مہینے میں حماس کے کم سے کم 65ارکان کو حراست میں لے لیا۔

حماس کی جانب سے جولائی کے مہینے میں مغربی کنارے میں اپنے کارکنوں کی گرفتاریوں کے بارے میں جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں جن پینسٹھ فلسطینی قیدیوں کو حراست میں لیا گیا، ان میں جامعات کے طلباء اور اساتذہ، سابق اسیران، سیاسی کارکن اور انسانی حقوق کے مندوبین بھی شامل ہیں۔ ان میں کئی ارکان ایسے ہیںجنہیں صہیونی جیلوں سے حال میں رہا کیا گیا تھا۔

حماس نے اپنے بیان میں نے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین نوعیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کے اہلکار سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو گرفتار کرکےان کے ساتھ جنگی قیدیوں کا سلوک کرتے ہیں جو عالمی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ حماس نے سیاسی کارکنوں کی مسلسل حراست کو قومی مفاہمت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے صدر محمود عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پر سختی سے پابندی لگائیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.