اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے اپنے قیام کے پچیس سال مکمل ہونے پر تقریبات کی تیاریاں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ آٹھ دسمبر کو پچیسویں سالگرہ کے موقع پر سبز بٹالین گراؤنڈ میں ایک بڑی تقریب منعقد کی جائیگی جسے امسال ”آزادی کے رہبر، کنکر کے پتھر” کا عنوان دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ”کنکر کے پتھر” راکٹ حملوں پر مشتمل اس آپریشن کا نام ہے جو غزہ پر حالیہ اسرائیلی آٹھ روزہ جارحیت کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے شروع کیا تھا۔
حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے حماس کے بانی شیخ شہید احمد یاسین کے گھر کے سامنے اپنے بیان میں کہا”اے جرات مند عرب اور اسلامی اقوام ، آپ ہماری مدد کریں تو ہم آپ کو فلسطین کو آزاد کرنے اور القدس کو قابض اسرائیلی شکنجے سے چھڑوانے کا راستہ دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پچیس سال بیت گئے ہیں مگر حماس آج بھی اپنے مسلمہ قومی حقوق پر ثابت قدم ہے۔ اس کے کارکن اپنے مقصد کے حصول کے لیے پروانہ وار اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، شیخ احمد یاسین، ڈاکٹر عبد العزیز رنتیسی اور احمد جعبری جیسے عظیم قائدین نے اپنا خون دیکر اس تحریک کی آبیاری کی ہے۔
فوزی برھوم نے اس موقع پر فلسطینی قوم کو حالیہ ”کنکر کا پتھر” نامی آپریشن میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی، اور کہا کہ حماس کے پچیس سال مکمل ہونے کا دن دراصل قبلہ اول اورالقدس سمیت فلسطین کی آزادی کے لیے شہادت پیش کرنے والے مجاہدین سے عہد وفا نبھانے کا دن ہے۔