اسرائیلی حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے رکن شادی فائز غلمہ کو 18 سال جیل میں رکھنے کے بعد 24 نومبر کورہا کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 36 سالہ فائز غلمہ کا تعلق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے۔ اسے اسرائیل کی جزیرہ نما النقب کی جیل سے رہا کیا گیا۔غلمہ القسام کے شہید کمانڈر جہاد فائز غلمہ کے بھائی ہیں۔ جہاد فائز الخلیل میں سنہ 1993 ء تا 1995 ء کے عرصے میں القسام کے کمانڈر تھے۔
شادی غلمہ کو صہیونی فوجیوں نے 25 نومبر 1997 ء کو حراست میں لیا، جہاں انہیں 90 دن تک مسکوبیہ نامی ایک حراستی مرکز میں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ ان پر القسام بریگیڈ سے تعلق سمیت کئی دوسرے الزامات عائد کیے گئے اور اسرائیل کی فوجی عدالت کی جانب سے انہیں 18 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔