فلسطین کی کئی اہم شخصیات نے محصور شہرغزہ کی پٹی میں ایندھن کے بحران کے خاتمے میں مدد فراہم کرنے کے لیے یورپی برادری سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی رکن قانون ساز کونسل اور عوامی کمیٹی برائے انسداد معاشی ناکہ بندی کے چیئرمین جمال الخضری نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی ہائی کمشنر کیھترین آشٹن سے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کو ایندھن کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کریں۔
جمال الخضری نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسز آشٹن نے سنہ 2009ء میں غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران شہر میں قدرتی تیل سے چلنے والے بجلی گھرکے ایندھن کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک اس پرعمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔ موجودہ حالات میںجب مصر کی جانب سے بھی سرحد بند کی جا رہی ہے، غزہ کے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
فلسطینی رکن قانون ساز کونسل کا کہنا تھا کہ شہرمیں ایندھن اور توانائی بحران کے باعث شہریوںکو سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔ توانائی کی عدم فراہمی کے باعث صحت، ماحولیات، تعلیم اور انفراسٹرکچر کےشعبے میں ہونے والے کام بند پڑ گئے ہیں۔ انہیں معمول پرلانے کے لیے فوری طورپر ایندھن کی فراہمی کی ضرورت ہے۔
جمال الخضری کے علاوہ غزہ میں حماس کی حکومت کے سرکردہ عہدیداروں نے بھی عالمی برادری سے شہر میں ایندھ کی فراہمی میں مدد کی اپیل کی ہے۔
نشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین