غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یورپی ممالک میں فلسطینی ڈاکٹروں کا ایک وفد ان دنوں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بیماریوں اور اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کے علاج معالجے میں مصروف ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’’یورپین ڈاکٹرز ایسوسی ایشن‘‘ میں شامل فلسطینی ڈاکٹروں کا وفد حال ہی میں غزہ پہنچا تھا جہاں اس نے فلسطینی وزارت صحت کے زیرانتظام اسپتالوں میں مریضوں اور زخمیوں کے علاج کا سلسلہ شروع کیا۔
غزہ میں فلسطینی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر احمد ابو ندی نے کہا کہ بیرون ملک سے غزہ آئے ڈاکٹروں نے حالیہ دانوں میں غزہ کے اسپتالوں میں سرجری کے 5 کیسز نمٹائے ہیں جب کہ انہوں نے ایسے مزید 20 کیسز کی سرجری کرنی ہے۔ ان میں گردوں کے مریض کے جسم میں ’’فیسٹولا‘‘ کی مصنوعی پیوند کاری کرنا بھی شامل ہے۔
یہ ڈاکٹر غزہ کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں کا دورہ بھی کریں گے اور وہاں پرداخل مریضوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی طبی ضروریات کے حوالے سے مقامی طبی عملے مشاورت مہیا کریں گے۔