ان کا کہنا ہے کہ صدرحمود عباس حق واپسی سے انکار کرکے قومی اصولوں اور بنیادی حقوق میں افراط وتفریط کا مظاہرہ کررہے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی کے دورے پرآئے تیونسی سیاست دان اورالاصالہ پارٹی کے لیڈرالمودی علی مجاھد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا نے ربع صدی قبل یاسرعرفات کےنائب ابو جہاد کو تیونس کی سرزمین پرصہیونیوں نے قتل کیا تھا۔ اس اندھے قتل کی عالمی سطح پرتحقیقات کی جانی چاہئیں۔ اسماعیل ھنیہ نےتیونس کےمسئلہ فلسطین کے حامی موقف کو سراہا اور کہا کہ انقلاب کے بعد تیونس کی حکومت نے فلسطینیوں کی حمایت میں جو موقف اختیار کیا ہے وہ قاب تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیونس کو اس بات کی اب تحقیقات کرلینی چاہئیں کہ ابوجہاد کوکن لوگوں نے اور کیسے شہید کیا تھا۔ اس سلسلے میں عالمی تحقیقاتی اداروں میں اس مسئلے کو اٹھانے اور عالمی تحقیقات کرانے کی اشدت ضرورت ہے۔