(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کورونا وائرس کے 200نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد شہر میں متاثرین کی کل تعداد 5 ہزار 793 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی تفصیلات پر مشتمل یومیہ رپورٹ کے مطابق فلسطین کے محصور شہر غزہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 2077 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے جن میں سے 200 افراد کی مہلک وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں کورونا کے 100 مریض صحت یاب بھی ہوئےہیں ۔
واضح رہے کہ غزہ میں کل کیسز کی تعداد 5 ہزار 793 ہوگئی ہے جب کہ ایکٹیو کیسز کی تعداد دو ہزار 179 ہے مہلک وائرس سے اب تک تین ہزار 583 صحت یاب اور 31 فوت ہوئے ہیں۔