• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

کم سن فلسطینی کی اسرائیلی جیل سے رہائی کے لیےغزہ میں مظاہرہ

بدھ 25-02-2015
in غزہ
0
plf protest-for-release
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیل جیلوں میں غیرقانونی طور پر پابند سلاسل 14 سالہ فلسطین بچے خالد الشیخ کی رہائی کے لیے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بچوں اور خواتین سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق احتجاجی مظاہرے کا اہتمام غزہ کی انسداد معاشی ناکہ بندی کمیٹی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں اسیر بچے کی تصاویر ، بینرز اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر اس کی رہائی کے لیے مطالبات درج تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن اور انسانی حقوق کے مندوب جمال الخضری نے کہا کہ غزہ کے عوام خالد الشیخ سمیت اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل تمام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ آج ہم یہاں اس لیے جمع ہوئے ہیں تاکہ تمام فلسطینی اسیران کی حمایت میں یکجہتی پر مبنی مظاہرہ کریں اور عالمی برادری کے سامنے صہیونی مظالم کو اجاگرکرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ خالد الشیخ سمیت اسرائیلی جیلوں میں ڈالے گئے بے گناہ فلسطینیوں کی فوری رہائی کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالیں۔

خیال رہے کہ خالدا لشیخ کو صہیونی فوجیوں نے 25 دسمبر کو  مقبوضہ بیت المقدس سے حراست میں لیا تھا۔ اس کی گرفتاری کواب دو ماہ گذرچکے ہیں۔ زیرحراست فلسطینی بچہ تھیلیسیمیا کی مہلک بیمیاری کا بھی شکار ہے۔ حراست میں لیےجانے کےبعد اس کے اہل خانہ سے بھی اس کی ملاقات نہیں کرائی گئی ہے۔ خالد کے اہل خانہ بچے کی زندگی اور اس کی صحت کےحوالے سے سخت پریشان ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.