• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

ٹیکس چوری پرغزہ کی پٹی میں موبائل فون کمپنی کے دفاتر کی تالا بندی

منگل 30-06-2015
in غزہ
0
plf mobile-phone
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں شہریوں کو موبائل فون سروسز مہیا کرنے والی ایک کمپنی پرٹیکس چوری کرنے کے الزام کے بعد اٹارنی جنرل کے حکم پر کمپنی کے دفاتر کو بندکردیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دو روز قبل غزہ کے اٹارنی جنرل اسماعیل جبر نے موبائل فون کمپنی کو ٹیکس چوری کرنے کی وضاحت اور واجب الاداء ٹیکسوں کی ادائیگی کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دی تھی تاہم کمپنی کی جانب سے ٹیکسوں کی عدم ادائی کے باعث آج اس کے دفاتربند کردیے گئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق غزہ کی پٹی میں موبائل فون کمپنی کے مرکزی دفتر کے باہر مرکزی گیٹ پر ایک نوٹس چسپاں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دفتر پراسیکیوٹر جنرل کی ہدایت کے تحت بند کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں غزہ کی پٹی میں عدالت نے ٹیکسوں کی عدم ادائی میں ملوث بعض فرموں کو خبردار کیا تھا کہ وہ ٹیکس چوری کرنا چھوڑدیں اور واجب الاداء رقوم کی بروقت ادائی کو یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف قانون کے تحت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

اٹارنی جنرل اسماعیل جبر کا کہنا تھا کہ موبائل فون کمپنی ٹیکس چوری کی مرتکب ہے۔ اگر اس نے قانون کے مطابق ٹیکس ادا نہ کیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں تمام پرائیویٹ اداروں کا تحفظ کرتے ہیں۔ پوری دنیا میں یہی قانون ہے۔ تحفظ کے بدلے میں ہم ان کمپنیوں سے ٹیکس وصول کرتے ہیں لیکن ایک موبائل فون کمپنی ٹیکس چوری کی مرتکب ہے۔ اسے متعدد مرتبہ وارننگ بھی دی گئی ہے مگر اس پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.