• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

ناکہ بندی کا شکار غزہ کے لیے ممنوع سامان کی ایک نئی صہیونی فہرست جاری

جمعرات 23-04-2015
in غزہ
0
plf forbidon-items
0
SHARES
3
VIEWS

فلسطین کے گنجان آباد شہر غزہ کی پٹی کی سنہ 2006 ء سے اسرائیلی فوج نے چاروں اطراف سے ناکہ بندی کررکھی ہے۔ غزہ کی پٹی میں ایک سوئی بھی صہیونی فوج کی اجازت کے بغیر داخل نہیں ہوسکتی۔ حال ہی میں اسرائیل نے غزہ کے لیے ممنوعہ سامان کی ایک نئی فہرست جاری کی ہے جس میں ضرورت کی کئی اشیاء کو غزہ لے جانے پرپابندی لگا دی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی سیکرٹری تجارت و اقتصادیات عماد الباز نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ اسررائیلی حکام کی طرف سے ایک نئی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں غزہ کی پٹی کے لیے ممنوعہ اشیاء کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی فہرست میں پانی کے پائپ، گوشت فرائی کرنے کے لیے لوہے کی سیخوں اور لکڑی کے سامان سمیت درجنوں نئی اشیاء کو غزہ لے جانے پر پابندی عاید کی گئی ہے۔

فلسطینی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے ممنوعہ سامان کی اس سے قبل بھی کئی فہرستیں جاری کی جاتی رہیں جن میں ہزاروں ضرورت کی اشیاء کو غزہ لے جانے پر پابندی عاید کی گئی تھی۔ اس فہرست میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

عماد الباز کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کے لیے ممنوعہ سامان کی تعداد میں اضافے سے جنگ سے تباہ حال علاقوں کی تعمیر نو میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بحران میں گھرے غزہ کی پٹی کے مکینوں کی مشکلات مزید دو چند ہوگئی ہیں اور شہری ایک نئی پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.