مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ نے جنوبی فلسطین میں یونین کونسلوں کے مندوبین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ذاتی طور پر غزہ کی پٹی میں جنگ میں مزید شدت لانے کا حامی ہوں چاہے ہمیں اس کی کتنی زیادہ بھاری قیمت کیوں نہ چکانا پڑے۔
انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ حماس مقتول فوجیوں کی میتیں واپس کر دے ونہ اسماعیل ھنیہ اور محمد الضیف سمیت حماس کی مرکزی قیادت کےسرقلم کر دیے جائیں گے۔
لائبرمین کا کہنا تھا کہ میں وثوق سے کہتا ہوں کہ غزہ کی پٹی کے مسئلے کا صرف فوجی حل موجود ہے۔ جنگ بندی سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ ہم بار بار کی جنگ بندی معاہدوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ جب تک اسرائیلی فوج کے غزہ میں مطلوبہ اہداف مکمل نہیں ہوتے جنگ بندی نہیں کرنی چاہیے۔
