(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں وزارت صحت نےعالمی وبا ءکورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 1777 نمونوں کی جانچ پڑتال کی۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افرا کے حوالے سے وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 73 نئےکیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 65 بتائی جاتی ہےتاہم کورونا سے1 شخص کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
وزارت صحت نے اپنی رپورٹ میں عالمی وباء کے غزہ میں اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مارچ سے لے کر اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 3427 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے 1403 افراد زیر علاج ہیں جبکہ 23 اموات اور 2001 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔