(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج غزہ کی پٹی میں بالخصوص مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں اورفلسطینیوں کے زراعت کے علاقے کو نشانہ بنارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق آج صبح صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نےعلی الصبح غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں مختلف مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کی املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
دوسری جانب صہیونی فوج نے خان یونس کے ہی مشرق میں واقع ال زنااور ابو انترکے اطراف کے زرعی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے چھاپے مارے اور درجنوں فلسطینی افرادکو تشدد کا نشانہ بنایا ۔
فلسطینی باشندوں پر صہیونی فوج کے بے رحمانہ تشدد کے نتیجےمیں مقامی افراد نے قابض فوج پر پتھراؤ کے زریعے بچاؤ کی کوششیں کی جس کے جواب میں صہیونی فوج نے بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی اور فلسطینیوں کی کھڑی فصلوں کو آگ لگادی۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج گزشتہ کئی روز سے غزہ کی پٹی میںجنگی طیاروں سے بمباری کر رہی ہے اور بالخصوص مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں، فلسطینیوں کے زراعت کے علاقے کو نشانہ بنارہی ہے۔