(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کے باعث گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 اموات اور 643 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 801 افراد کی صحت یابی کی رپورٹ حاصل ہوئی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صہیونی ریاست میں وزیر صحت می الکیلہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 643ہوگئی ہے جبکہ108 وہ لوگ ہیں جو اس وباء کا مقابلہ کرتے ہوئے صحت یاب ہوئے ہیں ۔
الکیلہ نے فلسطین میں اس وائرس کی وبا کی صورتحال کے بارے میں روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ ہلاکتیں اریحا کے ایک 65 سالہ شہری ، السواہرا کے ایک 70 سالہ شہری ، رام اللہ کے شہری ، اور غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک 72 سالہ شہری کے لئے ریکارڈ کی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی ہلاکتیں درج ذیل کے مطابق تقسیم کی گئیں ہیں جن میں الخلیل، نابلس ،جینن سے تعلق رکھنے والے باشندوں پر مشتمل ہیں ۔