(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بند تعلیمی سرگرمیاں جزوی طور پر بحال کردی گئیں۔
وزارت تعلیم کے ترجمان ،صادق الخضور نے مقبوضہ فلسطین کے سرکاری ریڈیو وائس آف فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے تعطل کا شکار تعلیمی سرگرمیوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے اس ضمن میں سرکاری اور نجی اسکولوں سمیت اقوام متحدہ کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے کے تحت چلنے والے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کی گئی ہیں جس کے تحت پانچویں جماعت سے گیارہویں جماعت کے طلباء و طالبات کو اپنی کلاسز لینے کی اجازت دی گئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اسکولوں کی بحالی سے قبل تمام اسکولوں میں اسٹریلائزیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا تھا انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کا عزم کیا ہے ۔