مغربی کنارے کے عروب مہاجر کیمپ کے رہائشیوں اور خیمہ بستی پر حملہ آور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
کیمپ کے سول سروسز کوآرڈی نیٹر احمد ابو الخیران نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے مزاحمت کرنے والے نوجوانوں پر آنسو گیس کے شیل فائر کئے اور گولیاں چلائیں۔
ابو الخیران نے بتایا اشک آور گیس کی شدت سے متعدد شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور اسرائیل کے حملے کی وجہ سے کیمپ میں کشیدگی کی فضاء برقرار ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین