• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصرکی قومی سلامتی اور مسئلہ فلسطین لازم وملزوم ہیں:اخوان المسلمون

ہفتہ 18-02-2012
in غزہ
0
plf misr_rally
0
SHARES
0
VIEWS

plf misr_rally

مصر کی نو منتخب پارلیمنٹ میں ملک کی سب سے بڑی اور منظم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے سیاسی چہرہ”آزادی وانصاف”پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد مرسی نے کہا ہے کہ مصر کی قومی سلامتی اور مسئلہ فلسطین دونوں لازم وملزوم ہیں۔

 

ان کا کہنا ہے کہ مصری قوم اور حکومت فلسطینیوں کے حقوق کے لیے مادی، معنوی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر مرسی نے ان خیالات کا اظہار قاہرہ میں منعقدہ انٹرنیشنل قومی القدس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مصری حکومت اور پارلیمنٹ یہ سمجھتی ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل ہونا نہ صرف فلسطینیوں کے حقوق کا معاملہ ہے بلکہ یہ مصری قومی سلامتی اور پورے عرب خطے کی سلامتی کا تقاضا ہے۔
ڈاکٹر محمد مرسی نے اقوام متحدہ، امریکا اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور فلسطینی قوم کی امنگوں کے مطابق دیرپا حل کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ صرف نعروں اوروعدوں سے فلسطینیوں کو "ٹرخانے” کی کوشش نہ کی جائے۔ مظلوم فلسطینی اب عالمی برادری سے عملی اقدامات چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہو جاتا مصرکی قومی سلامتی کو خطرات لاحق رہیں گے۔ انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے، مسجد اقصیٰ پر حملوں کی سازشیں تیار کرنے اورغزہ کی پٹی میں اسرائیل کی معاشی پابندیوں کو خطے میں دیرپا امن کے قیام کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا۔
ڈاکٹر محمد مرسی نے فلسطینی سیاسی دھڑوں حماس اور الفتح کے درمیان مفاہمتی مساعی کی تحسین کی اور تمام فلسطینی دھڑوں پر زور دیا کہ وہ حقیقی مفاہمت اور مصالحت کریں۔ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں تاکہ صہیونی دشمن کے جرائم کےخلاف تمام محاذوں پر جنگ لڑی جا سکے۔
اس موقع پر القدس قومی کانفرنس کے سیکرٹری جنرل عثمان ابوغریبہ نے بیت المقدس میں اسرائیل کے بڑھتے توسیعی منصوبوں اور انتہاپسندوں کی جانب سے مسجداقصی پر حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے میں تبدیلیوں کے جلو میں مقبوضہ بیت المقدس پر اپنے پنجے مضبوط کرنا چاہتا ہے لیکن اس کی یہ تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.